چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کوجانی نقصان اٹھانا پڑ گیا

چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کوجانی نقصان اٹھانا پڑ گیا
چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کوجانی نقصان اٹھانا پڑ گیا

  

بیجنگ (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کی سپیشل فورسز کا اہلکار مار اگیا تاہم چینی دفتر خارجہ نے بھارتی اہلکار کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ  پروپیگنڈے اور منفی خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے ساتھ لگنے والے بھارتی سرحدی علاقے کے قریب چینی فوج کے ساتھ تازہ جھڑپ میں بھارتی فوج کے تبت ریجن سے تعلق رکھنے والا اسپیشل فورسز کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارتی اور چینی فوج کے درمیان بارڈر پر جھڑپوں کے دو واقعات میں یہ پہلے فوجی اہلکار کی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اس سے قبل 2 ماہ پہلے بھارتی فوج اور چینی فوج کے درمیان تصادم میں 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے اب تک چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں فوجی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم تبت کی پارلیمنٹ کی ایک رکن نمگیل ڈولکر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہفتے کی رات چینی اور بھارتی فوج کے درمیان تصادم میں تبت ریجن سے تعلق رکھنے والا سپیشل فورس کا اہلکار ہلاک ہوا۔دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے بھارتی فوجی کی ہلاکت کی خبروں پر رد عمل میں کہا ہے کہ بارڈر پر حالیہ جھڑپ میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہو اہے۔

مزید :

بین الاقوامی -