نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا
نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا، راناثنااللہ کوآمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں طلب کیاگیا ہے، اثاثہ جات کیس میں مدثرقیوم ناہرہ اوراظہرناہرہ بھی 11 ستمبرکوطلب کرلئے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو 10ستمبر کو طلب کر لیا،رانا ثنا اللہ کو صبح10 بجے نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

رانا ثنااللہ کے خلاف جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی تھی،رانا ثنااللہ کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،راناثنا اللہ اس سے پہلے بھی نیب میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں ۔

رہنما ن لیگ راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ ابھی تک نیب طلبی کانوٹس موصول نہیں ہوا،لاہور،فیصل آباد کی رہائشگاہوں پرفی الوقت نوٹس نہیں آیا،میڈیا سے طلبی کا علم ہوا،نوٹس دیکھنے کے بعد ہی کوئی ردعمل دے سکتا ہوں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -