بی آر ٹی مین روٹ پر ٹیکسی اوررکشہ چلانے پر پابندی کیخلاف درخواست پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی

بی آر ٹی مین روٹ پر ٹیکسی اوررکشہ چلانے پر پابندی کیخلاف درخواست پر صوبائی ...
بی آر ٹی مین روٹ پر ٹیکسی اوررکشہ چلانے پر پابندی کیخلاف درخواست پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی

  

پشاور(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی مین روٹ پر ٹیکسی اوررکشہ چلانے پر پابندی کیخلاف درخواست پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

پشاور ہائیکورٹ میں بی آر ٹی مین روٹ پر ٹیکسی اوررکشہ چلانے پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس قیصر رشید نے کہاہے کہ چمکنی سے کارخانوں تک رکشہ، ٹیکسی نہیں چلے گی توکہاں چلے گی ،جوڈرائیوراس وجہ سے بے روزگارہوں گے ان کاکیاہوگا۔

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ نے کہاکہ بس والوں کو حکومت معاوضہ دے گی بس کو سکریپ کیا جائے گا،اے جی نے کہا کہ ڈرائیوروں کو بی آر ٹی میں ایڈجسٹ کیاجائے گا۔

جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ بس کو سکریپ کرکے اس کاکیا کریں گے،اس کی تو بڑی قیمت بنتی ہے،عدالت نے کہاکہ ایک بس کا کتنامعاوضہ دیا جائے گا،رکشہ روٹ کیا ہوگا؟۔

عدالت نے کہاکہ بسوں کو سکریپ کرکے کیا کریں گے،رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کریں ،عدالت نے صوبائی حکومت سے رپورٹ کرلی اورایڈووکیٹ جنرل کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سی ای او ٹرانس پشاور کو طلب کرلیا اورکیس کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -