ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے،وزیراعظم عمران خان 

 ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے،وزیراعظم عمران خان 
 ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے،وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے،ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی ،ملاقات میں اہم آئینی،قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات پر مشاورت ہوئی،بابر اعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی،وزیراعظم نے پیرسے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے،ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوابلز پر بھی بریفنگ دی،وزیراعظم نے زیرالتوا بلز فوری پارلیمنٹری افیئرز بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے،عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔

مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاکہ عوامی ریلیف کےلئے کئے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا، مشکل حالات میں حکومتی تعاون عوام کیلئے اطمینان کاباعث بنے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -