” میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیا ہوں “دورہ کراچی کے دوران صحافی کے سوال پر شہبازشریف کا حیران کن جواب 

” میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیا ہوں “دورہ کراچی کے دوران صحافی کے سوال پر ...
” میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیا ہوں “دورہ کراچی کے دوران صحافی کے سوال پر شہبازشریف کا حیران کن جواب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اس وقت کراچی کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے بارش سے متاثرہ افراد کے کیمپ کا بھی دورہ کیا اور شہر قائد کے حالات کا بھی جائزہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے اس موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نوازشریف کا ملک ہے ، جب علاج مکمل ہو گا تو نوازشریف واپس آ کر پیش ہو جائیں گے ۔ صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ پورا ملک مسائل کا شکار ہے ، اپوزیشن فعال کب ہو گی ؟ جس پر شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیا ہوں “۔
شہبازشریف کراچی میں ن لیگ کے رہنما اور ضلعی صدر سلمان خان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں پھولوں کے گلدستوں سے ان کا استقبال کیا گیا اور بڑی تعداد میں کارکنان موجود ہیں۔ شہبازشریف رہنما سلمان خان کے گھر میں ن لیگ کے رضا کاروں سے بھی ملاقات کریں گے اور مختلف امور پر بات چیت کریں گے ۔

مزید :

قومی -