شہبازشریف وفدکے ہمراہ بلاول ہاﺅس پہنچ گئے ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات

شہبازشریف وفدکے ہمراہ بلاول ہاﺅس پہنچ گئے ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ...
شہبازشریف وفدکے ہمراہ بلاول ہاﺅس پہنچ گئے ،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بلاول ہاﺅس پہنچ گئے ،مریم اورنگزیب اور احسن اقبال بھی شہبازشریف کے ساتھ شریک ہیں ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف وفد کے ہمراہ بلاول ہاﺅس کراچی پہنچ گئے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر کا استقبال کیا،

شہبازشریف کی آصف زرداری اوربلاول بھٹو سے ملاقات جاری ہے،ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ ،فرحت اللہ بابر، شیری رحمان اور عاجز دھامرا بھی شریک ہیں،آصف علی زرداری نے سندھ آمد پر شہبازشریف کو خوش آمدیدکہا،شہبازشریف نے آصف زرداری کی صحت کے متعلق دریافت کیا،شہبازشریف نے آصف زرداری تک نوازشریف کاخصوصی پیغام پہنچایا،اپوزیشن جماعتوںکے رہنماﺅں کیخلاف کیسز پارلیمانی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -