جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ پر لگنے والے الزامات،پیپلز پارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا 

جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ پر لگنے والے الزامات،پیپلز پارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا 
جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ پر لگنے والے الزامات،پیپلز پارٹی نے بڑا مطالبہ کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے  وزیراعظم کے معاون خصوصی جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ پر لگے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر  نے کہا ہے کہ سنجیدہ مالی سکینڈل پر حکومت کی خاموشی اور کچھ نہ کرنا حیران کن ہے، وزیراعظم کے معاون  خصوصی کے ظاہر کردہ اثاثوں اور انکشاف میں سامنے آئے  اثاثوں اور کاروبار میں تضاد ہے،عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں اور کاروبار کے متعلق انکشافات حکومت اور نیب کیلئے امتحان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر  نے وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ پر لگے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے معاون اور چیئرمین سی پیک کے سنجیدہ مالی سکینڈل پر حکومت کی خاموشی اور کچھ نہ کرنا حیران کن ہے،صحافی احمد نورانی کی خبر میں عاصم سلیم باجوہ کے ظاہر نہ کردہ اثاثوں اور کاروبار کا انکشاف کیا گیا ہے، وزیراعظم کے معاون کے ظاہر کردہ اثاثوں اور انکشاف میں سامنے ائے  اثاثوں اور کاروبار میں تضاد ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ حکومت تو نام نہاد احتساب پر اتراتی ہے، اسے اس معاملے میں بھی کارروائی کرنی چاہئے تھی،حکومت اپنے دکھاوے کے احتساب کے بیانیے کے برعکس اس معاملے پر مکمل خاموش ہے،عاصم سلیم باجوہ کے اثاثوں اور کاروبار کے متعلق انکشافات حکومت اور نیب کیلئے امتحان ہے،جس پھرتی کا مظاہرہ اپوزیشن کے احتساب کے وقت کیا جاتا ہے معاون خصوصی کے معاملے بھی وہی پھرتی دکھائی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ پر عائد الزامات سنگین نوعیت کے ہیں تحقیقات کی جائے،اپوزیشن تو شروع  سے کابینہ کے غیرمنتخب ارکان کی اثاثوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی آئی ہے،معاونین خصوصی سمیت تمام غیرمنتخب حکومتی عہدیداروں کو منتخب ارکان کی طرح احتساب کا سامنا کرنا چاہئے، غیرمنتخب معاونین کے مالی امور کی شفاف تحقیقات ہوں تو بہت بڑے انکشافات ہوں گے۔

مزید :

قومی -