جاپان میں نوکری کا سنہری موقع، کس شعبے میں پاکستانیوں کو موقع ملے گا؟ اعلان ہوگیا

جاپان میں نوکری کا سنہری موقع، کس شعبے میں پاکستانیوں کو موقع ملے گا؟ اعلان ...
جاپان میں نوکری کا سنہری موقع، کس شعبے میں پاکستانیوں کو موقع ملے گا؟ اعلان ہوگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کا کہنا ہے کہ جاپان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور نرسنگ کے شعبے میں ہنر مند افراد کی ضرورت ہے، ان شعبوں میں پاکستانی افراد اپلائی کرسکتے ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری سے پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کوننوری ماتسودا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جاپان کو آئی ٹی اورنرسنگ کیئر میں تربیت یافتہ افرادکی اشد ضرورت ہے، پاکستان میں آئی ٹی کی تربیت یافتہ افرادی قوت اپلائی کر سکتی ہے۔

اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ جاپان میں پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کی زیر سرپرستی جاب فیئر کرایا جاسکتا ہے۔ جاپان میں افرادی قوت بھیجنا میری اولین ترجیح ہے، پاکستان کویت اورسعودی عرب میں سیکڑوں نرسنگ سٹاف بھیج رہا ہے، فوری طور پر 4 ہزار نرسنگ سٹاف جاپان بھی بھیج سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -تارکین پاکستان -