سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 2500روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آ رہی ہے اور آج عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 31 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1,959 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ 
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا سستا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,144 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ روپے سے گر کر 98 ہزار 765 روپے ہو گئی ہے۔

مزید :

قومی -بزنس -