گندم کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی،آٹے کی قیمت میں کمی آنا شروع 

گندم کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی،آٹے کی قیمت میں کمی آنا شروع 
گندم کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی،آٹے کی قیمت میں کمی آنا شروع 

  

 اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرائن سے 60 ہزار میڑک ٹن درآمد کی گئی گندم کے بعد  گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے، آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی آچکی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکام وزرات قومی غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم کا دوسرا بحری جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیا، یوکرائن سے 60 ہزار میڑک ٹن گندم لائی گئی ہے، درآمدی گندم کے معیار کی چیکنگ (کل) جمعرات  کی  صبح کی جائے گی۔ حکام کے مطابق کوالٹی چیک کے بعد درآمدی گندم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے گی، مجموعی طور پر ملک میں ایک لاکھ 20 ہزار میڑک ٹن گندم آچکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پہلے جہاز کے ذریعے آنیوالی 60 ہزارمیٹرک ٹن گندم کی ترسیل ہو چکی، ابھی تک ملک میں آنے والی درآمدی گندم نجی شعبے نے درآمد کی ہے۔ درآمدی گندم کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو چکی ہے، کراچی میں گندم 200 روپے فی من سستی ہوئی، آٹے کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی آچکی ہے۔ حکام وزرات قومی غذائی تحفظ نے کہا کہ مزید 60 ہزارٹن درآمدی گندم مارکیٹ میں آنے سے آٹا 3 روپے فی کلو سستا ہونے کی توقع کی جارہی ہے، درآمدی گندم کا تیسرا جہاز 8 ستمبر کو کراچی پورٹ پہنچے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -سندھ -