40 انچ سے زیادہ موٹی کمر رکھنے والے مردوں کو سائنسدانوں نے وارننگ دے دی، کس کینسر کا خطرہ بے حد بڑھ جاتا ہے؟ خبردار کردیا

40 انچ سے زیادہ موٹی کمر رکھنے والے مردوں کو سائنسدانوں نے وارننگ دے دی، کس ...
40 انچ سے زیادہ موٹی کمر رکھنے والے مردوں کو سائنسدانوں نے وارننگ دے دی، کس کینسر کا خطرہ بے حد بڑھ جاتا ہے؟ خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ ہوتا ہے اور اب آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں موٹاپے اور پراسٹیٹ کینسر کے درمیان بھی حیران کن تعلق دریافت کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے 2لاکھ مردوں پر کی گئی اس وسیع تر تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جو مرد جتنا زیادہ موٹاپے کا شکار ہو، اس کو پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے حتمی طور پر بتایا کہ جن مردوں کی کمر 40انچ ہو، 35انچ کمر والے مردوں کی نسبت ان کی پراسٹیٹ کینسر سے موت ہونے کا خطرہ 35فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ مجموعی موٹاپے کی نسبت پیٹ اور کولہوں پر چربی کا جمع ہونا پراسٹیٹ کینسر کے حوالے سے مردوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔ پیٹ میں جمع ہونے والی چربی سب سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اس کی تہہ جگر، پتے، خصیوں اور دیگر اندرونی اعضاءپر بھی چڑھ جاتی ہے اور نتیجتاً اس مرد کو پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر اورورا پیریز کورنیگو کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں پیٹ کی چربی اور پراسٹیٹ کینسر کے درمیان تعلق کا واضح ثبوت سامنے آیا ہے تاہم باقی جسم کے موٹاپے اور اس بیماری کے درمیان کوئی تعلق سامنے نہیں آ سکا۔“

مزید :

تعلیم و صحت -