’ہم پاکستان سے بہتر تعلقات کرتے ہیں‘ سعودی عرب نے اعلان کردیا

’ہم پاکستان سے بہتر تعلقات کرتے ہیں‘ سعودی عرب نے اعلان کردیا
’ہم پاکستان سے بہتر تعلقات کرتے ہیں‘ سعودی عرب نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ تعلق بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں مبینہ کشیدگی کا خاتمہ کرتے ہوئے گزشتہ روز پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ ”سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کی جستجو رکھتا ہے۔“ 

دونوں ملکوں کی لیڈرشپ کے مابین بہترین تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے نواب بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب مستقبل میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔دونوں ملکوں کے مابین کئی شعبوں میں بھرپور تعاون رہا اور مستقبل میں اس میں مزید وسعت لائی جائے گی۔ “ سعودی سفیر نے یہ باتیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات میں کہیں۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -