فوارے کی مرمت کے دوران اس کے نیچے دفنایا گیا دل برآمد، یہ کس کا دل ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

فوارے کی مرمت کے دوران اس کے نیچے دفنایا گیا دل برآمد، یہ کس کا دل ہے؟ انتہائی ...
فوارے کی مرمت کے دوران اس کے نیچے دفنایا گیا دل برآمد، یہ کس کا دل ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آگیا

  

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیم کے شہر ورویئر میں ایک فوارے کی مرمت کے لیے گزشتہ دنوں کھدائی کی گئی۔ اس دوران نیچے سے ایک ڈبہ برآمد ہو گیا جس میں ایک انسانی دل موجود تھا۔یہ دل کس کا ہے؟ اس حوالے سے انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ورویئر کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ دل ورویئر کے ’پئیرڈیوڈ ‘ کا ہے جو بیلجیم کی آزادی کے بعد1798ءمیں شہر کے پہلے میئر بنے اور 1839ءمیں اپنی موت تک اس عہدے پر رہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں سینہ بہ سینہ اس دل کی کہانی چلی آ رہی تھی اور مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ شہر کے پہلے میئر کا دل شہر کے کسی فوارے کے پاس دفن ہے۔ تاہم یہ کوئی نہیں جانتا تھا کہ وہ کس فوارے کے پاس دفن کیا گیا تھا۔ اب جا کر لوگ اس کہانی کو بھی محض افسانہ سمجھنے لگے تھے تاہم کھدائی کے دوران دل برآمد ہونے سے یہ افسانہ حقیقت بن گیا ہے۔ یہ دل ایک سیاہ رنگ کے ڈبے میں بند کرکے دفن کیا گیا تھا جو کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔ کونسل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ دل آج بھی بہترین حالت میں پایا گیا۔ میئر ڈیوڈ کی 58سال کی عمر میں اچانک موت واقع ہو گئی تھی۔ ان کے مرنے کے بعد مقامی حکام نے ان کا دل نکال کر اسے الگ سے محفوظ مقام پر دفن کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک نیا فوارہ تعمیر کرکے اس کی بنیادوں میں یہ دل دفن کر دیا گیا۔ اس فوارے کا نام بھی پیئرڈیوڈ کے نام پر ’ڈیوڈ فاﺅنٹین‘ رکھا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -