نوکری چھوڑ کر انٹرنیٹ پر فحش تصاویر بیچنے والی لڑکی نے کروڑوں روپے کما لیے، تفصیل جان کر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے مردوں کی حالت پر ترس آجائے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے روایتی نوکری چھوڑ کر انٹرنیٹ پر ایسا کام شروع کر دیا کہ چند ماہ میں کروڑوں روپے کما لیے۔ڈیلی سٹار کے مطابق لڑکی کا نام اولیویا بلینکو ہے جو قبل ازیں روایتی 9سے 5بجے تک کی ملازمت کرتی تھی۔ نوکری کے ساتھ وہ ماڈلنگ بھی کرتی تھی۔ گزشتہ برس اس نے ویب سائٹ ’اونلی فینز‘ پر اپنا اکاﺅنٹ بنا لیا اور اس پر اپنی فحش تصاویر اور ویڈیوز فروخت کرنی شروع کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق چند ماہ میں اس کے سبسکرائبرز کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے جن سے وہ ماہانہ سبسکرپشن فیس لیتی ہے اور ان کی مرضی کی تصاویر بھیجنے کے الگ سے پیسے وصول کرتی ہے۔ گزشتہ سال سے اب تک وہ اس کام سے 10لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 22کروڑ روپے)کما چکی ہے۔ اولیویا کا کہناتھا کہ ”اپنی دفتری ملازمت کے دوران مجھ میں شدید خواہش تھی کہ میں کوئی اور پیشہ اختیار کروں، وہ نوکری میرے مزاج کی ہی نہیں تھی۔ میں اکثر دیر سے دفتر جاتی اور دن بھر وہاں بوریت کا شکار ہوتی رہتی تھی۔ اب میں اپنے اس پیشے سے مطمئن ہوں کہ اس کے ذریعے میں اپنے تمام خواب پورے کر سکتی ہوں، جو اس روایتی نوکری میں کسی طور ممکن نہیں تھا۔“