چڑیا گھر میں نوجوان لڑکی کی چیتے کے ساتھ شرمناک حرکتیں، انٹرنیٹ پر صارفین کو غصہ چڑھ گیا

چڑیا گھر میں نوجوان لڑکی کی چیتے کے ساتھ شرمناک حرکتیں، انٹرنیٹ پر صارفین کو ...
چڑیا گھر میں نوجوان لڑکی کی چیتے کے ساتھ شرمناک حرکتیں، انٹرنیٹ پر صارفین کو غصہ چڑھ گیا

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے ایک چڑیا گھر میں ایک لڑکی نے چیتے کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ تصویر سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا اور لوگوں نے اس لڑکی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس لڑکی کا نام کھون وارشیا بتایا گیا ہے جو تھائی لینڈ کے شہر شیانگ مئی میں واقع ٹائیگر کنگڈم زو میں گئی اور وہاں پنجرے کے اندر ہاتھ ڈال کر اندر موجود چیتے کے خصیے پکڑ لیے۔

لڑکی نے یہ حرکت پنجرے کے قریب سوئے ہوئے چیتے کے ساتھ کی۔ وہ خوش قسمتی تھی کہ چیتا جاگ نہیں گیا ورنہ اسے یہ حرکت مہنگی بھی پڑ سکتی تھی۔ انٹرنیٹ صارفین کا لڑکی کی اس حرکت پر کہنا ہے کہ اسے کوئی حق نہیں پہنچتا کہ بے زبان جانوروں کے ساتھ اس طرح کی شرمناک حرکت کرے۔ یہ خود لڑکی کے لیے بھی خطرناک تھا کہ چیتا اس پر حملہ بھی کر سکتا تھا۔ کڑی تنقید ہونے کے بعد کھون وارشیا نے سوشل میڈیا پر یہ بیان دے دیا ہے کہ وہ جانوروں سے محبت کرتی ہے اور پیار سے ہی اس نے چیتے کے ساتھ یہ حرکت کی تھی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -