وہ شہر جہاں آسمان سے ’پیسوں‘ کی بارش ہوگئی، شہر والوں کی موجیں لگ گئیں

وہ شہر جہاں آسمان سے ’پیسوں‘ کی بارش ہوگئی، شہر والوں کی موجیں لگ گئیں
وہ شہر جہاں آسمان سے ’پیسوں‘ کی بارش ہوگئی، شہر والوں کی موجیں لگ گئیں

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک قصبے کے مکینوں کی موجیں لگ گئی ہیں جن پر آسمان سے دولت کی بارش ہو رہی ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس قصبے کا نام سانتا فیلومینا ہے جس پر شہابیوں کی بارش ہو رہی ہے جو انتہائی قیمتی ہیں اور ان کی مالیت کروڑوں میں ہے۔ قصبے میں اب تک جو سب سے بڑا شہاب ثاقب ملا ہے اس کی قیمت 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 44لاکھ 18ہزار روپے )ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس قصبے میں گرنے والے یہ شہابیے4.6ارب سال قدیم سیارے کے ٹکڑے ہیں۔ اس سیارے کا تعلق ہمارے نظام شمسی کی ابتداءسے ہے۔ چنانچہ یہ پتھر سائنسی تحقیق کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں لہٰذا بہت مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں اور قصبے کے غریب لوگوں کے ہاتھ راتوں رات امیر ہونے کا ایک سنہری موقع ہاتھ آیا ہوا ہے۔ اس قصبے سے کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں ان شہابیوں کو زمین پر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ قصبے والوں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے شہابیے گرنے کا یہ عمل جاری ہے اور روزانہ چند شہابیے قصبے کے قرب و جوار میں گرتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -