برگر اور چپس کھانے والوں کے لیے سب سے پریشان کن خبر، سائنسدانوں نے سب سے بڑا نقصان بتادیا

برگر اور چپس کھانے والوں کے لیے سب سے پریشان کن خبر، سائنسدانوں نے سب سے بڑا ...
برگر اور چپس کھانے والوں کے لیے سب سے پریشان کن خبر، سائنسدانوں نے سب سے بڑا نقصان بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)بہت لوگ برگر، چپس اور دیگر ایسی الٹرا پراسیسڈ اشیاءکھانے کے شوقین ہیں لیکن اب ان لوگوں کو سائنسدانوں نے خبردار کر دیا ہے۔ ویب سائٹ sciencealert.com کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ اشیاءلوگوں کو قبل از وقت بڑھاپے سے دوچار کر رہی ہیں۔ یہ الٹرا پراسیسڈ چیزیں کھانے سے ان کروموسومز میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جو عمر سے وابستہ ہوتے ہیں۔ 
سپین کی یونیورسٹی آف نیوارا کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ دن میں دو سے تین بار چپس، برگر یا دیگر ایسی چیزیں کھانے سے ٹیلومرز کو پہنچنے والا نقصان دو گنا ہو جاتا ہے۔ ٹیلومرز کروموسومز کے وہ سرے ہیں جو انسان کی عمر کا تعین کرتے ہیں۔ یہ سرے چھوٹے ہونے سے انسان کی عمر بھی کم ہو جاتی ہے اور وہ وقت سے پہلے بوڑھا ہو کر موت کے منہ میں چلا جاتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر ماریا بیس راسترولو کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں واضح ثبوت سامنے آئے ہیں کہ یہ اشیاءکھانے سے ٹیلومرز سکڑ کر چھوٹے ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ ہم لوگوں کو متنبہ کریں گے کہ ان اشیاءسے حتی الامکان گریز کریں اور صحت مندانہ خوراک کھائیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -