شہد کی مکھی کے ذریعے کینسر کا علاج، سائنسدانوں کی تازہ تحقیق نے سب کو حیران کردیا

شہد کی مکھی کے ذریعے کینسر کا علاج، سائنسدانوں کی تازہ تحقیق نے سب کو حیران ...
شہد کی مکھی کے ذریعے کینسر کا علاج، سائنسدانوں کی تازہ تحقیق نے سب کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) چھاتی کا کینسر خواتین میں عام پائی جانے والی کینسر کی قسم ہے جس سے سالانہ لاکھوں خواتین موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔ تاہم اب سائنسدانوں نے شہد کی مکھی کے زہر کے ذریعے اس کینسر کا علاج دریافت کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ اے بی سی کے مطابق آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا مادہ چوہوں کو ان کی موجودہ کیموتھراپی ادویات کے ساتھ شہد کی مکھی کے زہر میں پایا جانے والا مرکزی کمپاﺅنڈ بھی دینا شروع کیا۔ 
آسٹریلوی شہر پرتھ کے ہیری پرکنس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے سائنسدانوں کی اس تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ جن مادہ چوہوں کو کیموتھراپی ادویات کے ساتھ یہ کمپاﺅنڈ دیا جاتا رہا ان میں صحت یابی کی شرح کئی گنا زیادہ ہو گئی تھی اور ان کے کینسر کے ٹیومرز کی نمو نہ صرف رک گئی بلکہ ان کے سائز میں تیزی سے کمی بھی آنے لگی۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیارا ڈوفی کا کہنا تھا کہ ”ہمیں امید ہے کہ ہماری یہ تحقیق چھاتی کے کینسر کے علاج میں ایک بڑا بریک تھرو ثابت ہو گی اور ہم اس مرض سے ہونے والی اموات میں نمایاں کمی لانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -