وزارت داخلہ نےسیاسی شخصیات پر نازیبا الزامات لگانے والی خاتون امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو  بڑا جھٹکا دے دیا

وزارت داخلہ نےسیاسی شخصیات پر نازیبا الزامات لگانے والی خاتون امریکی بلاگر ...
وزارت داخلہ نےسیاسی شخصیات پر نازیبا الزامات لگانے والی خاتون امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کو  بڑا جھٹکا دے دیا

  

 اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ داخلہ  نے  سنتھیا رچی کو 15 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارتِ داخلہ نے امریکی شہری و بلاگر سنتھیا ڈی رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 15 روز میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا ہے۔  امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دے رکھی تھی جسے آج وزارتِ داخلہ نے مسترد کر دیا۔ وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کو 15 دن کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزرائے اعظم سید یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف ،سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک ،سمیت اہم سیاسی شخصیات پر انتہائی نازیبا الزامات عائد کیئے تھے تاہم اپنے الزامات کے حوالے سے عدالتوں میں سنتھیا ڈی رچی کوئی بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -