آخری میچ میں فتح، حارث رﺅف نے بھی دل کی بات کہہ دی

آخری میچ میں فتح، حارث رﺅف نے بھی دل کی بات کہہ دی
آخری میچ میں فتح، حارث رﺅف نے بھی دل کی بات کہہ دی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ دورہ انگلینڈ کیا اور اس دوران بہت کچھ سیکھا ہے جس کا مستقبل میں فائدہ ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے بہترین تیاری کی تھی جس کو میچ کے دوران اپلائی کیا۔ میرا انگلینڈ کا یہ پہلا دورہ تھا اور مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ 

انہوں نے قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دورے کے دوران بہت کام کیا اور اپنا تجربہ بھی ہمارے ساتھ شیئر کیا جبکہ بائیو سیکیور ببل کا تجربہ بھی اچھا رہا۔ 

مزید :

کھیل -