سشانت سنگھ کا قتل ہوا یا کی خود کشی؟ سی بی آئی کا فیصلہ آگیا

سشانت سنگھ کا قتل ہوا یا کی خود کشی؟ سی بی آئی کا فیصلہ آگیا
سشانت سنگھ کا قتل ہوا یا کی خود کشی؟ سی بی آئی کا فیصلہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں قتل کے امکانات کو خارج کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی کا کہنا ہے کہ آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے ابھی تک تمام گواہوں، مشتبہ افراد اور فرانزک رپورٹ میں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہوسکے کہ اداکار کو قتل کیا گیا۔ سی بی آئی نے اب اپنی تحقیقات کا رخ قتل کی بجائے خود کشی پر اکسانے کی طرف موڑ دیا ہے۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ابھی تک سی بی آئی کی جانب سے سشانت سنگھ کی موت کے حوالے سے ہونے والی قتل کی تحقیقات کو باضابطہ بند نہیں کیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -