کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو صارفین پر "بجلیاں گرانے" کی منظوری دے دی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو صارفین پر "بجلیاں گرانے" کی ...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک کو صارفین پر

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی ٹیرف میں ایک روپے نو پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا،اجلاس کے بعد سامنے آنے فیصلوں میں کراچی میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے ٹیرف میں 1 روپے 09 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے، فیصلے کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق صارفین کو اکتوبر کے بجلی بل میں یہ حالیہ اضافہ شامل ہوگا،جو 2016 سے 2019 کے دوران طے شدہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،اس کے علاوہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو 4.7 ارب روپے سبسڈی کی مد میں دے گی۔ اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیویارک میں پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روز ویلٹ کو درکار 14 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے اجرا کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق یہ رقم قرضے، سود اور واجبات کی ادائیگی کیلئے فراہم کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -