”مجموی طور پر ہمارا دورہ بہت ہی اچھا رہا“ سرفراز احمد نے بھی رائے دیدی

”مجموی طور پر ہمارا دورہ بہت ہی اچھا رہا“ سرفراز احمد نے بھی رائے دیدی
”مجموی طور پر ہمارا دورہ بہت ہی اچھا رہا“ سرفراز احمد نے بھی رائے دیدی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دورہ انگلینڈ کو مجموعی طور پر بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ ہارے ضرور مگر اچھی کرکٹ کھیلی۔ 

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر ہمارا ٹور بہت اچھا رہا، کورونا وائرس کی وجہ سے ہم باہر نہیں جا سکتے تھے، اس لئے ایک جگہ رہے البتہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورے کیلئے زبردست انتظامات کئے تھے۔ 

سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران میچ ہارے ضرور لیکن مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی جو خوش آئند ہے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑیوں دورے میں کی گئی غلطیوں سے سیکھ کر مستقبل میں کارکردگی کو بہتر بنائیں گے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کا دورہ انگلینڈ اختتام پذیر ہو گیا ہے جس دوران ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوا اور بارش سے متاثرہ تیسرا میچ بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا اور یوں پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی اور تیسرے میچ میں قومی ٹیم نے 5 رنز سے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ 

مزید :

کھیل -