آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری

آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری
آئی سی سی نے نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر ہوئی لیکن بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی حکمرانی قائم ہے۔ بابر اعظم 869 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ بھارت کے لوکیش راہول کا دوسرا اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا تیسرا نمبر ہے۔

ٹاپ 20 بیٹسمینوں میں کوئی دوسرا پاکستانی جگہ نہیں بنا سکا ہے، فخر زمان 23 ویں اور محمد حفیظ 44 ویں نمبر پر ہیں البتہ باﺅلرز کی رینکنگ میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ رینکنگ میں عماد وسیم کا 7 واں نمبر ہے اور شاداب خان 8 ویں پوزیشن پر ہیں۔ اس فہرست میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ شاہین آفریدی 20 ویں نمبر پر ہیں۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، زمبابوے کے شان ولیمز دوسرے اور آسٹریلیا کے گلین میکس ویل تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا 12 واں نمبر ہے۔ 

مزید :

کھیل -