”قومی ٹیم کی یہ حکمت عملی بہت نقصان دہ ہے اور۔۔۔“ آخری ٹی 20 میچ میں فتح کے باوجود شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو خبردار کر دیا

”قومی ٹیم کی یہ حکمت عملی بہت نقصان دہ ہے اور۔۔۔“ آخری ٹی 20 میچ میں فتح کے ...
”قومی ٹیم کی یہ حکمت عملی بہت نقصان دہ ہے اور۔۔۔“ آخری ٹی 20 میچ میں فتح کے باوجود شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کو خبردار کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے قومی ٹیم کی دفاعی حکمت عملی کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سلیکٹر اور کوچ دونوں کو جراتمندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ چیف سلیکٹر اور کوچ دونوں کو جراتمندانہ فیصلے کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے پرفارمنس کا مطالبہ کرنا ہو گا، اگر کوئی مطلوبہ نتائج نہیں دیتا تو پھر خداحافظ کہنا بہتر ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جدید کرکٹ میں کامیابی پانے کیلئے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری ہے، دفاعی حکمت عملی کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے، پاکستان نے ایک سیشن خراب کھیل کر ٹیسٹ سیریز گنوا دی،ہم گزشتہ 15سال سے دفاعی طرز کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے لیکن اس سیریز میں تجربہ کار کوچز کی جانب سے نوجوانوں تک وہ علم منتقل ہوتا نظر نہیں آیا جس کی توقع تھی، ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں لیکن اگر کرکٹ کو ٹھیک کرنا ہے تو سوچ تبدیل کرنا ہو گی۔

سابق فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ اسد شفیق اتنی کرکٹ کھیل چکا لیکن اب بھی آﺅٹ ہو تو ایسا لگتا ہے جیسے پہلا میچ کھیل رہا ہو، ایک وقت تھا جب بھارتی کھلاڑی پاکستانیوں جیسا بننا چاہتے تھے، اب حالات اس کے برعکس ہیں، آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ہم کرکٹ میں کس مقام پر کھڑے ہیں۔

مزید :

کھیل -