پاکستان میں پب جی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

پاکستان میں پب جی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان
پاکستان میں پب جی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں پب جی ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان ای سپورٹس کمیونٹی کی جانب سے "پب جی میچ" کے عنوان سے ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 12 ستمبر سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کیلئے اینٹری فیس 200 روپے رکھی گئی ہے۔ میچ جیتنے والے کھلاڑی کو 4 ہزار ، رنر اپ کو 2 ہزارروپے انعام دیا جائے گا جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی کی انٹری فیس واپس کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں پب جی کا ٹورنامنٹ پب جی کارپوریشن کی جانب سے نہیں بلکہ نجی سطح پر منعقد کیا جارہا ہے، اس میں شرکت کے خواہشمند 03214637725 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -سائنس اور ٹیکنالوجی -