حیدر علی کی ڈیبیو میچ میں شاندار بیٹنگ، انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین کھلاڑی بھی ان کی مداح ہو گئیں

حیدر علی کی ڈیبیو میچ میں شاندار بیٹنگ، انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین کھلاڑی ...
حیدر علی کی ڈیبیو میچ میں شاندار بیٹنگ، انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین کھلاڑی بھی ان کی مداح ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی نے اپنے ڈیبیو ٹی 20 میچ میں ایسی عمدہ بیٹنگ کی کہ انگلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹرز بھی ان کی مداح بن گئی ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق نوجوان کرکٹر حیدر علی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے نصف سنچری داغ دی جس کے بعد حیدر علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
 پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی جویریہ خان نے حیدر علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت ہی شاندار اور نڈر اننگز کھیلی، حیدر علی کی صورت میں پاکستان ٹیم کو ایک زبردست ٹیلنٹ مل گیا۔ دوسری جانب انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر ایسا گویا نے کہا کہ حیدرعلی ایک زبردست ٹیلنٹ ہیں جبکہ سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حیدر علی کی صورت میں پاکستان کو بہترین بیٹسمین مل گیا۔
سینئر سپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کاکہنا تھا کہ حیدر علی کوکھلانے کیلئے تجزیہ کار اور عوام اسی لئے دباؤ ڈال رہے تھے کہ وہ بہترین کھلاڑی ہے اور اس نے اپنے ڈیبیو میچ میں بھی اس بات کو ثابت بھی کر دیا ہے تاہم دورے میں پاکستان کی باﺅلنگ بری طرح ایکسپوز ہو گئی ہے۔ 

مزید :

کھیل -