کراچی کے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل

کراچی کے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل
کراچی کے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بارش کے بعد کراچی کے متعدد علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی اور پانچ دن گزرنے کے بعد بھی عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں کے بعد شہری تاحال مشکلات کا شکار ہیں ،بارش کے پانی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے تو ساتھ ہی بجلی کی مسلسل بندش سے بھی شہری بدترین اذیت کا شکار ہیں جبکہ بجلی کی طویل بندش سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔لیاری کے مختلف علاقوں میں ہفتہ سے بجلی معطل ہے جب کہ ڈیفنس کے متعددعلاقے بھی بجلی سے محروم ہیں، گلستان جوہربلاک19، گلشن تیرہ ڈی اور گلزار ہجری میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔نیو کراچی اورسرجانی ٹاؤن کے مختلف علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ گلشن بونیر، قائد آباد، گلشن حدید، کورنگی اورلانڈھی کے علاقے بھی متاثر ہیں۔بلدیہ اور سعد آباد 24 کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ کیماڑی میں سکندرآباد اور مزدور کالونی میں بھی بجلی بند ہے۔ سلطان آباد اورنگی ٹاوَن کے مختلف سیکٹرز میں بھی بجلی معطل ہے۔