35 ہزار فیس ادا نہ کرنے پر ڈاکٹر نے نوزائیدہ بچہ فروخت کردیا، ظلم کی ایسی داستان کہ روح کانپ اٹھے

35 ہزار فیس ادا نہ کرنے پر ڈاکٹر نے نوزائیدہ بچہ فروخت کردیا، ظلم کی ایسی ...
35 ہزار فیس ادا نہ کرنے پر ڈاکٹر نے نوزائیدہ بچہ فروخت کردیا، ظلم کی ایسی داستان کہ روح کانپ اٹھے

  

آگرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع آگرہ میں ایک نجی ہسپتال نے فیس ادا نہ کرنے پر نوزائیدہ بچے کو فروخت کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 اگست کو ایک رکشہ ڈرائیور آگرہ کے پرائیویٹ ہسپتال میں اپنی بیوی کو لے کر گیا جسے بیٹا پیدا ہوا۔ 25 اگست کو جب خاتون کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے لگے تو ڈاکٹر نے 35 ہزار روپے کا بل تھمادیا۔ غریب رکشہ ڈرائیور کے پاس کل 500 روپے تھے جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ پیسے دو یا بچہ دو۔

ہسپتال عملے نے زبردستی ماں اور باپ کے انگوٹھے لگا کر انہیں 65 ہزار روپے دے کر ہسپتال سے بھگادیا ۔ غریب رکشہ ڈرائیور نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے نومولود بیٹے کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے۔

معاملے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت حرکت میں آگیا اور ہسپتال کو سیل کردیا جبکہ بچے کی بازیابی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -