گیری سٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر مگر کتنے عرصے کیلئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

گیری سٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر مگر کتنے عرصے کیلئے؟ تفصیلات سامنے ...
گیری سٹیڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر مگر کتنے عرصے کیلئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گیری سٹیڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023ءتک ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گیری سٹیڈ نے 2018ءمیں مائیک ہیسن کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا جن کی کوچنگ میں کیوی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے فائنل میں جگہ بنائی جہاں اسے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 
کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیم سن اور گیری سٹیڈ کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں بھی منظرعام پر آئیں تاہم دونوں نے ہی انہیں مسترد کر دیا اور اب دونوں تین سالوں تک ایک ساتھ کام کریں گے۔ 
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسرے اور ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں یہ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

مزید :

کھیل -