”انگلینڈ کا دورہ کرنے پر آپ سب کا بے حد شکریہ“

”انگلینڈ کا دورہ کرنے پر آپ سب کا بے حد شکریہ“
”انگلینڈ کا دورہ کرنے پر آپ سب کا بے حد شکریہ“

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کا دورہ کرنے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں کرکٹ ٹیم انگلینڈ آئی، جس پر بورڈ مشکور ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل رہیں، ایسی صورتحال میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کا دو ماہ کا طویل دورہ کیا اور کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ دورے کے دوران تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنلز پر مشتمل دو سیریز کھیلی گئیں، ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-1 سے انگلینڈ نے اپنے نام کی جبکہ ٹی 20 سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ 

دورے کے کامیاب اختتام پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی حالات میں انگلینڈ کا دورہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ دوسری جانب سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھی ٹیم پاکستان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ پاکستان ٹیم کا شکریہ جس نے مشکل وقت میں انگلینڈ کا دورہ کیا۔

مزید :

کھیل -