نوجوان نے رات کو 3 بجے 14 سالہ لڑکی کو گھر سے باہر بلایا اور پھر ۔۔۔
چندی گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک نوجوان نے 14 سالہ نابالغ لڑکی کی آبرو ریزی کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ پلول ضلع میں پیش آیا جہاں 14 سالہ لڑکی گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ اسی کے گاؤں کے ایک نوجوان نے اسے فون کرکے باہر بلایا۔ لڑکی باہر گئی تو نوجوان اسے اپنے گھر لے گیا اور اپنے کمرے میں لے جا کر اس کی آبروریزی کردی جس کے بعد وہ لڑکی کودوسرے گاؤں میں اسی کی پھوپھی کے پاس چھوڑآیا۔
پھوپھی نے جب معاملہ پوچھا تو لڑکی نے ساری کہانی بیان کردی جس کے بعد اس کے گھر والے بھی پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کو رپورٹ کردی۔ نابالغ لڑکی کے مطابق کچھ روز پہلے نوجوان نے ہی اسے فون اور سم کارڈ لے کر دیے تھے۔