جمعرات اور جمعہ کو کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کر دیا

جمعرات اور جمعہ کو کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار بھی ...
جمعرات اور جمعہ کو کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کو بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، قصور، سیالکوٹ، نارروال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگرو، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان نوشہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق چارسدہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرچ چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے اور موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ 

مزید :

قومی -ماحولیات -