شیخ رشید  احمد نے اپنی کتاب بارے ایسی بات کہہ دی کہ بہت سارے سیاست دان پریشان ہو جائیں گے

 شیخ رشید  احمد نے اپنی کتاب بارے ایسی بات کہہ دی کہ بہت سارے سیاست دان ...
 شیخ رشید  احمد نے اپنی کتاب بارے ایسی بات کہہ دی کہ بہت سارے سیاست دان پریشان ہو جائیں گے

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی  وزیر ریلوے شیخ رشید  احمدنے کہا کہ ان کی لکھی کتاب میں ساری باتیں حقائق پر مبنی ہیں، کسی کو مشکلات نہیں ہوں گی،دھرنے میں سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کا فیصلہ کنٹینر پر ہوا تھا،اس فیصلے پر جاوید ہاشمی خفا تھے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب "لال حویلی سے اقوام متحدہ تک" کے حوالے سے گفتگو میں اپنے انکشافات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھرنے میں سرکاری ٹی وی کی طرف جانے کا فیصلہ کنٹینر پر ہوا تھا،فیصلے پر جاوید ہاشمی خفا تھے تاہم عمران خان فیصلہ کرکے گھر سے نکلے تھے کہ نواز حکومت کو گرانا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں  آنے والی کتاب میں شیخ رشید نے 50 سالہ سیاست کے متعدد اہم واقعات سے پردہ اٹھایا ہے۔کتاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں دھرنوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے انکشاف کیاہے کہ دھرنے سے متعلق طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان لندن میں معاملات طے پائے تھے، آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چوہدری نثار کو فون کیا، عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سے الگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔شیخ رشید نے لکھا ہے کہ عمران خان جو فیصلہ کرلیں پھر وہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹتے، دھرنے میں عمران خان نے چینی سفیر کو پیغام بھیجا کہ چینی صدر پاکستان آئیں تو وہ راستہ کلیئرکر دیں گے۔

مزید :

قومی -