اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں اگر موقع ملا تو ۔۔۔۔شہباز شریف نے کراچی میں ایسی بات کہہ دی کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی نیندیں اڑ جائیں گی

 اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں اگر موقع ملا تو ۔۔۔۔شہباز شریف نے کراچی میں ایسی ...
 اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں اگر موقع ملا تو ۔۔۔۔شہباز شریف نے کراچی میں ایسی بات کہہ دی کہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی نیندیں اڑ جائیں گی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں اگر مجھے موقع ملا تو کراچی کو پیرس بنا دوں گا،وزیراعظم   فوری طور پر کراچی کا دورہ کریں اور تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں،بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو فوری امداد دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں عوامی جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ پورے ملک کے عوام کو اپنی گود میں لینے والے کراچی کو اس کا حق نہیں دیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 160ارب روپے کا اعلان کیا لیکن ایک دھیلا خرچ نہیں کیا۔اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کراچی کا دورہ کریں اور تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں،بارشوں میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو فوری امداد دی جائے، جن کے گھر تباہ ہوئے، ان کے گھروں کی فوری تعمیر کی جائے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ جو شہر قائداعظم اور مادر ملت کا شہر ہے وہاں بھی وزیراعظم کو آنے کی توفیق نہ ہوئی،  اگر نواز شریف کی حکومت ہوتی تو وہ پہلی فرصت میں کراچی آتے۔

ن لیگی صدر نے مزید  کہا کہ شہر میں تاریخی بارشیں ہوئیں، شہر سمندر بن گیا، پورے پاکستان کی ہمدردیاں آپ کو پہنچانے آئے ہیں،  بیشتر افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اندرون سندھ میں فصلیں تباہ ہوگئیں۔شہبازشریف نے کہا کہ میں نے الیکشن میں کہا تھا کہ کراچی سے گندگی 6 ماہ میں صاف کراؤں گااور سڑکیں بنوانے سے متعلق ایک سال کا ٹائم فریم دیا تھا مگر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔انہوں نےاستفسار کیا کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے کراچی کیلئے کیا کیا؟ مجھے موقع ملا تو کراچی کو لاہور نہیں پیرس بناؤں گا۔

مزید :

قومی -