فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پر ہیں: وزیراعظم عمران خان

 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پر ہیں: ...
 فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پر ہیں: وزیراعظم عمران خان

  

 اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملے پر اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہو، اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی روکی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم  عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا ملک کیلئے اہم کردارہوتا ہے، موجودہ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک کونقصان پہنچارہی ہے، اپوزیشن ذاتی مفادات کو قومی مفاد پرترجیح دے رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ حکومت احتساب کے منشور پر سمجھوتہ نہیں کرے گی، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)قوانین ہر صورت پارلیمنٹ سے پاس  کروائیں گے، اس کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔عمران خان نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پرمرکوزکررکھی ہے۔قبل ازیں  وزیراعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے   ملاقات میں  اہم آئینی قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اورپارلیمانی معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔بابراعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی اور اس موقع پر وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہرصورت پاس کروائیں گے، ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوا بلز  پر بھی بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے زیرالتوا بلز فوری پارلیمانی امور کی وزارت کو بھیجنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے حالیہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا۔

مزید :

قومی -