پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان برف پگھل چکی،اے پی سی میں فیصلے کے بعد۔۔۔۔نبیل گبول نے ایسا دعویٰ کردیا کہ حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ جائے گی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان برف پگھل چکی،اے پی سی میں فیصلے کے ...
پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان برف پگھل چکی،اے پی سی میں فیصلے کے بعد۔۔۔۔نبیل گبول نے ایسا دعویٰ کردیا کہ حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ جائے گی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان برف پگھل چکی ہے، ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان ایسی پہلے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، اپوزیشن موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دے گی، اے پی سی میں فیصلہ کے بعد پارلیمنٹ میں اور سڑکوں پر احتجاج ہوگا، ایف اے ٹی ایف اور اے پی سی کے حوالے  سے حتمی فیصلہ  رہبر کمیٹی   کرے گی،اگرحکومت ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ کے مطابق بل پاس نہ کروا سکی تو صرف حکومت کی ہار نہیں ہو گی بلکہ ’’جھاڑو‘‘پھرے گا۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے  نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے ارکان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں واضح تعداد ہے،  پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے درمیان برف پگھل چکی ہے، (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی کی قیادت کے درمیان ایسی پہلے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں،پیپلز پارٹی کی قیادت سے شہبازشریف  باقاعدہ ون ٹوون ملاقات  کرنے کیلئے آئے ،جس دوران   ایف اے ٹی ایف اور اے پی سی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے،اس حوالے سے حتمی  فیصلہ رہبر کمیٹی میں کیا جائے گا ،اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں  میں دوریاں بڑھ رہی تھیں جو اب ختم ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن موجودہ حکومت کو ٹف ٹائم دے گی، اے پی سی میں فیصلہ کے بعد پارلیمنٹ میں اور سڑکوں پر احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں  مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جو وعدہ ہوا تھا وہ پورا ہوا لیکن (ن) لیگ نے دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا تھا جس کی  وجہ سے یہ دوریاں شروع ہوئیں تھیں۔سردار نبیل گبول نے کہا کہ اگرحکومت ایف اے ٹی ایف کی ڈیمانڈ کے مطابق بل پاس نہ کروا سکی تو صرف حکومت کی ہار نہیں ہو گی بلکہ ’’جھاڑو‘‘پھرے گا، یہ ’’ڈان لیکس‘‘کی یاد دلا رہا ہے ،اس میں ’’گیم‘‘ہو رہی ہے ۔۔۔

واضح رہے کہ  کراچی میں میاں شہباز شریف نے بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی، جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بات چیت ہوئی جس دوران  شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق رائے طے پایا۔ادھر اپوزیشن نے رہبر کمیٹی کا اجلاس کل جمعرا ت کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں 11 اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے، رہبر کمیٹی کا یہ اجلاس اکرم درانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، ایاز صادق، مریم اورنگ زیب بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے پر تجاویز لی جائیں گی، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر جماعتوں کو تجاویز دے گی، اجلاس میں اے پی سی کے ایجنڈے اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور ہوگا۔اجلاس میں حکومتی اتحاد چھوڑنے والی بی این پی مینگل بھی شریک ہوگی، پی پی، ن لیگ، جے یو آئی ف، جے یو پی، اے این پی، قومی وطن پارٹی، پی میپ، نیشنل پارٹی، بی این پی عوامی اور جمعیت اہل حدیث کے نمائندے شریک ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -