روز کے جھگڑے، 3 بہوؤں نے مل کر ساس کو قتل کردیا

روز کے جھگڑے، 3 بہوؤں نے مل کر ساس کو قتل کردیا
روز کے جھگڑے، 3 بہوؤں نے مل کر ساس کو قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جودھپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں اپنی لڑاکا ساس سے تنگ تین بہوؤں نے مل کر اسے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کملا دیوی نامی خاتون کو اس کی 3 بہوؤں نے مل کر گلا دبا کر قتل کردیا اور پھر اسے خود کشی کا رنگ دینے کیلئے لاش پنکھے سے لٹکادی۔ گھر والوں کو شک ہوا تو اس بات پر خوب ہنگامہ ہوا جس کے بعد پولیس سے رجوع کیا گیا۔

پولیس نے معمر ساس کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں بہوؤں اوما، پریمی اور پنٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق پریمی اور پنٹو سگی بہنیں ہیں جبکہ اوما ان کی چچا زاد بہن ہے، تینوں نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -