پاکستانی سفارتخانے  کی کوششیں رنگ لے آئیں،یونان میں گرفتار22 پاکستانی مزدوروں کو رہائی مل  گئی 

 پاکستانی سفارتخانے  کی کوششیں رنگ لے آئیں،یونان میں گرفتار22 پاکستانی ...
 پاکستانی سفارتخانے  کی کوششیں رنگ لے آئیں،یونان میں گرفتار22 پاکستانی مزدوروں کو رہائی مل  گئی 

  

 ایتھنز (آئی این پی)یونان میں پاکستانی سفارتخانے نے یونان حکومت کے ساتھ  فیکٹری میں  جھگڑے کے نتیجہ میں گرفتار کئے جانے والے  22 پاکستانی مزدوروں کامعاملہ یونانی حکومت کے ساتھ اٹھا کر انہیں رہا کرالیا۔

یونان میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سےجاری بیان کےمطابق یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کومطلع کیا گیاہے کہ گزشتہ دنوں کریتی جزیرہ میں ایک فیکٹری میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجہ میں 22 پاکستانی مزدوروں کی حراست کا معاملہ سفارت خانہ پاکستان یونان نے مقامی پولیس اور یونان کی وزارت خارجہ کے ساتھ اٹھایا جس کے بعد تمام پاکستانی مزدوروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ سفارت خانہ کے کونسلر امیگریشن صفی اللہ جوکھیو اس وقت کریتی میں موجود ہیں۔ انھوں نے کریتی کے پولیس چیف اور پاکستانی مزدوروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا ہے۔ سفارت خانہ کریتی میں مقیم پاکستانی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -