ایف آئی اے سے عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب

ایف آئی اے سے عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سائبر کرائم کے مقدمہ میں اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے 4 اکتوبر کو ایف آئی اے سے ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب کر لی ہے،ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ملزمہ اداکارہ عائشہ ثناء کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کیاگیاہے،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں چالان پیش کر رکھا ہے، اداکارہ عائشہ ثنا پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے، ادکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے،مقدمہ مدعی کا موقف ہے کہ عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کے خلاف مواد اپ لوڈ کیا، اداکارہ عائشہ ثناء کی وجہ سے مدعی کی فیملی کی بدنامی ہوئی۔

مزید :

علاقائی -