طالبان 15اگست کو ہی حکومت بناسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا

طالبان 15اگست کو ہی حکومت بناسکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے اسوقت طالبان اپنے ماضی کے تجربات سے سیکھتے ہوئے محتاط طریقے سے اپنی حکومت سازی کا کام کررہے ہیں وہ چاہتے تو وہ پند رہ اگست کو ہی اپنی حکومت بنا سکتے تھے کیونکہ اس دن سے پورا افغانستان ان کے کنٹرول میں آگیا تھا مگر انہوں نے کسی بھی قسم کی جلد بازی کرنے کی بجائے مشاورت کیساتھ حکو مت سازی کا کام شروع کیا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا طالبان کو اس بات کا اچھی طرح سے علم ہے کہ افغانستان کے اندر کوئی ایک نہیں بہت سی قومیں رہتی ہیں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں،وہاں پر بہت سی زبانیں بولنے والے اور بہت سی قوموں کے لوگ بستے ہیں،ایک فرقہ نہیں بہت سے فرقے ہیں جب تک ہم ان سب کو ساتھ لیکر نہ چلے، عورتوں کو بھی اس کا حصہ نہ بنایا تو دنیا اس حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی جس کیو جہ سے ان کی معیشت تباہ ہو جائیگی اسیلئے انہوں نے وقت لیا ہے کہ ایک ایسی حکومت قائم کی جائے جس کو دنیا بھی تسلیم کرے۔

مزید :

صفحہ اول -