مزنگ پولیس نے اشتہاری کو پکڑلیا 

  مزنگ پولیس نے اشتہاری کو پکڑلیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)تھانہ مزنگ میں قتل کے مقدمہ میں مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا گیا پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر تے ہو ئے اشتہاری کو گرفتار کرلیا ملزم چاندامجد نے 06 ماہ قبل ضلع نارووال میں عدیل نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا ملزم گزشتہ 6 ماہ سے لاہور میں جگہ بدل بدل کر روپوش  تھاملزم کو  ضلعی پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ مزنگ رائے آصف جبار اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کہا کہ مفرور اشتہاریوں کے خلاف سرچ آپریشنز جاری ہیں، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید :

علاقائی -