لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن، 120ملزمان گرفتار

  لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤ ن، 120ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد منشیات انٹیلی جنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 287 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 120 ملزمان گرفتار ہوئے، 117 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 90 کلو گرام چرس، 03 کلو ہیروئن، 10 کلو افیون، 1405 لٹرز شراب برآمد ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ماہ فروری سے جاری کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 18459 ریڈز کی گئیں، منشیات کے دھندے میں ملوث 22477 ملزمان گرفتار اور 23048 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 14667 کلوگرام چرس، 291 کلو گرام ہیروئن،433 کلو گرام افیون، 109 کلو آئس، 17 لاکھ 62 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی کا حکم دیتے  ہوئے کہا کہ ماڈرن ڈرگز کی خریدو فروخت، آن لائن سپلائی اور استعمال کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ و کومبنگ آپریشنز کئے جائیں، منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔ 

مزید :

علاقائی -