سی سی پی او کی زیرصدارت اجلاس، سکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ 

  سی سی پی او کی زیرصدارت اجلاس، سکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہورپولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم پیشہ ورانہ امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں 12 ربیع الاوّل کے سکیورٹی انتظامات اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے 12 ربیع الاوّل پر برآمد ہونے والے جلوسوں،ریلیوں اور محافل کیلئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایات جاری کیں۔سی سی پی او لاہورنے ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن) ذیشان اصغر کی سربراہی میں منشیات کے کیسوں میں ملزمان کی بریت کی وجوہات کے جائزے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی نویسٹی گیشن اور ایس ایس پی آپریشنز کمیٹی کے ممبرز ہوں گے۔کمیٹی بھاری مقدار میں برآمدہونیوالی منشیات کے کیسوں میں ملوث ملزمان کے بری ہونے کی وجوہات کاجائزہ لے گی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تفتیشی یا دیگر ملازمین کی غفلت، کوتاہی یابدنیتی ثابت ہونے کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی  بلال صدیق کمیانہ نے صوبائی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پرنگرانی کا عمل مزید سخت کرکے قانون شکن عناصر کے خلاف سائنٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے داخلی اور خارجی راستوں پر مشکو ک افراد، مال بردار اور مسافرگاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ای پولیس ایپ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلزکے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔     سی سی پی او لاہور نے ڈویعنل ایس پیز کواپنی کمانڈ بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ایس پیز مقدمات کی تفتیش کو مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کروائیں۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی خدمت کو یقینی بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایس پیز اور ایس ڈی پی او ز اوپن ڈور پالیسی اپنائیں اورعوام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قتل، ڈکیتی اوراغواء برائے تاوان کے کیسزکی مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے انہیں میرٹ پربروقت یکسو کیا جائے۔انہوں کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم بالکل برداشت نہیں،سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، اس میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس نوکری نہیں، عوامی خدمت پر مبنی لائف سٹائل ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر،ڈی آئی جی(او سی یو)عمران کشور،ڈی آئی جی(آپریشنز)فیصل کامران،سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر،ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر،ایس ایس پی(انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال، ایس پی(سکیورٹی)عبدالوہاب، ڈویعنل ایس پیز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -