بغیر لائسنس، ہیلمٹ،کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنیکا حکم
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)بغیر لائسنس،بغیر ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا گیا سی ٹی او لاہور عما رہ اطہر کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا گیا آج کم عمر ڈرائیورز،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف خصوصی کریک ڈاؤن ہوگابغیر ہیلمٹ اور موٹرسائیکل پر 03 سواروں کیخلاف بھی خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ رواں سال 50 ہزار 888 کم عمر ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے بغیر ہیلمٹ 02 لاکھ 49 ہزار جبکہ بغیر لائسنس 03 لاکھ 52 ہزار شہریوں کیخلاف کارروائی کی گئی بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔سی ٹی او لا ہو ر عمارہ اطہر نے کہا کہ کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے ان کی گاڑی، موٹرسائیکل تھانے بند کرنے کا حکم دیا گیا بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ قوانین کی خلاف ورزی پر 02 ہزار روپے جرمانہ ہے زیروٹولرنس پالیسی اپنانے سے حادثات میں واضح دیکھنے میں آرہی ہے حادثات کی روک تھام اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
شہری خصوصاً والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔