دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی آپریشن 16 ستمبر سے شروع ہو گا،ذیشان رفیق

دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی آپریشن 16 ستمبر سے شروع ہو گا،ذیشان رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے بھرپور آپریشن کا اسی ماہ 16 ستمبر سے آغاز کیا جائے گا۔ پلان کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ہر دیہی یونین کونسل میں کم سے کم 10 سینٹری ورکرز اورچار لوڈر رکشے کے ساتھ کوڑا کی ڈور ٹو ڈور کولیکشن کرکے گاؤں میں قائم عارضی کوڑا کولیکشن پوائنٹ تک پہنچایا جائے گا جہاں سے ٹرالیوں سے کوڑا لفٹ کروا کر یوسی کے ڈمپنگ پوائنٹ پر ڈمپ کرنا ضلع کونسل کے ذمہ داری ہوگی۔ اس ضمن میں درکار وسائل وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری کئے جا رہے ہیں اور آئندہ 10 روز کے اندر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور ضلع کونسل ہیومین ریسورس اور مشینری کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو مکمل کریں گے اور اس کے ساتھ ہی دیہی علاقوں میں کچرا کنڈیوں کو بھی صاف کیا جائے گا اور اس کے بعد کسی جگہ بلک ویسٹ جمع بھی نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے آفس میں ضلعی انتظامیہ، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن / کمیٹیز کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ محمد اقبال سنگھیڑا بھی اجلاس میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے سیالکوٹ سالڈ ویسٹ کمپنی کی ناقص کارکردگی اور عملے کی ڈیوٹی سے غائب ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آؤٹ سورس نظام کا مکمل آڈٹ کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر روزانہ اپنی میونسپل کمیٹیز کا علی الصبح دورہ کریں اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

مزید :

علاقائی -