ٹیکنوکریٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ غازی روڈ لاہور میں ڈینگی آگاہی واک
لاہور(پ ر)پنجاب حکومت کی ہدایت پر سیکرٹری رجسٹرار ڈپٹی رجسٹرار کی ہدایت پر ٹیکنوکریٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ غازی روڈ لاہور میں ڈینگی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے اسسٹنٹ رجسٹرار اویس بریار اور انسپکٹر عبداللہ شاہ شریک ہوئے اس کے علاوہ نیئر عاقب، نائب صد ر وسیم امین، جنرل سیکرٹری طاہر قیوم ایگزیکٹو ممبر اظہر مجید و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈینگی بارے آگاہی کے لئے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے اور لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار اویس بریار اور انسپکٹرعبداللہ شاہ نے کہا کہ ڈینگی سے پاک پنجاب ہمارا عزم ہے ہم ڈینگی کو ضرور شکست دینگے۔