معاشی حالات بہتر بنانے کی ضرورت ہے،حبیب الرحمن
لاہور(این این آئی)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کے حل کے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے،2007 سے ہمارا قرضہ بڑھتا جارہا ہے جو بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے،خسارے کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے اخراجات آمدن کے برابر نہیں، برآمدات بڑھانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے
کہا کہ خسارہ کم کرنے کی حکمت عملی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ضمنی بجٹ استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں 35لاکھ ٹیکس دہندگان کو اعتمادمیں لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ہر دن ہونے والے تجربے سے ٹیکس دہندگان متنفر ہو رہے ہیں اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے سیاسی حالات کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جائیں۔