باریاں لینے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ہمایوں اختر

باریاں لینے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ باریاں لینے والوں نے عوام کی محرومیاں دورکرنے کیلئے کچھ نہیں کیا،میں نے اعلان کیا تھا آئندہ کی سیاست اس حلقے میں کروں گا جس پر قائم ہوں، ہم نے عوام سے رشتہ نبھاکر دکھایا ہے اور جب تک ایک سانس بھی باقی ہے حلقے کی عوام سے رابطوں میں تعطل نہیں آئے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے حلقہ کے عمائدین سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حلقے کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقے کی عوام کے جو مسائل ہیں انہیں اجاگر کریں گے  اور عوام کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔