سالانہ مجلس عزا بسلسلہ چہلم حضرت امام حسینؓ
لاہور(پ ر)سالانہ مجلس عزا بسلسلہ چہلم حضرت امام حسینؓ 29صفر المظفر4 ستمبر بروز بدھ بوقت 4بجے سہ پہر بمقام امام بارگاہ کاشانہ جعفریہ نزنکیہ سائیں بامے شاہ چاہ میراں لاہور منعقد ہوگی۔ ذاکر وحید الحق آف سی پور سلیم عباس ناصر، سائیں قیصر عباس ذکر اہلبیت کریں گے۔ خطیب آل محمد علمہ اسد رضا جوہری 9 بجے رونق منبرافروز ہونگے اور مصائب اہل بیت بیان کریں گے اور اختتام مصائب شبیہ ذوالجناح برآمد ہوگا۔ ماتمی سنگتیں ماتم اور پرساداری کریں گی۔ اختتام مجلس لنگر کا خاص انتظام ہوگا۔ خواتین کے لئے علیحدہ انتظام، انچارج مجلس علی رضا جعفری، قلب عباس جعفری، عون عباس جعفری، حاجی زوار صفدر حسین جعفری، مظفہر حسین جعفری، زوار نزر حسین جعفری مرحوم اظہرحسین جعفری پسران خادم حسین جعفری ہوں گے۔